اس گلشن ہستی میں لوگو

اس  گلشن ہستی میں لوگو ! تم پھول بنو یا خار بنو

پر یاد رہے تم جو بھی بنو، یہ لازم ہے با کردار بنو

اس جہاں میں دوہی رستےہیں، اک کفرکا اک، اسلام کا ہے

یا  کفرلگا  لوسینوں سے،  یا دیں کے پہرےدار بنو

کیوں کھڑے ہو دو ـ دو راہوں پر ؟ اک راہ پہ تم کوچلنا ہے

اسلام کا یا تونام نہ لو، یا جرات کےمعیار بنو

ذلت سےجہاں میں جیلو تم، یا جام شہادت پیلو تم

یا  بزدل  ہو کرچھپ جاؤ، یا ہمت کی تلوار بنو

اک سمت گروہ فرعون کا ہے،  اک سمت خدا کےعاشق ہیں

تم حق  والوں  سے  مل جاؤ، یا باطل کے دلدار بنو

اک سمت روش ابوجہل کی ہے، اک سمت نبی کا اسوہ ہے

یا جھیلو آگ جہنم  کی،   یا جنت کے حقدار بنو

یہ وقت نہیں ہےچھپنےکا، اب اصلی روپ میں آجاؤ

تم دین کے پہرے دار بنو، یا فرعونوں کے یار بنو

یہ ذوق تمہارا کتنا ہے، یہ فیصلہ اب تو ہو جائے

یا ساغر آب کوثر کے، یا مغرب کے میخوار بنو

Scroll to Top